غاصب صیہونی حکومت کا دورہ بحرین شروع ہونے سے پہلے ہی ناکام
بین الاقوامی اقتصادی کانفرنس کے سربراہ جناتھن اورٹمائز نے کہا ہے
بین الاقوامی اقتصادی کانفرنس میں شرکت کے لئے غاصب صیہونی حکومت کے سیاسی و تجارتی وفد کا دورہ منامہ منسوخ ہو گیا۔
شیئرینگ :
بین الاقوامی اقتصادی کانفرنس میں شرکت کے لئے غاصب صیہونی حکومت کے سیاسی و تجارتی وفد کا دورہ منامہ منسوخ ہو گیا۔
رائٹرز کے مطابق منامہ کی بین الاقوامی اقتصادی کانفرنس کے سربراہ جناتھن اورٹمائز نے کہا ہے کہ ایسی حالت میں کہ بحرین نے اسرائیل کے وفد کا استقبال کئے جانے کی بات کہی تھی اس وفد نے اتوار کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اسرائیلی وفد کی جانب سے یہ فیصلہ، بحرین کی پارلیمان کی جانب سے اسرائیلی وفد کی شرکت کی مذمت کئے جانے کے بعد کیا گیا۔
اس سے قبل بحرینی ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ منامہ کانفرنس میں اسرائیل کے وزیر اقتصاد کی سربراہی میں اسرائیل کا ایک پینتالیس رکنی وفد، شرکت کرے گا۔
غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے امریکی یونیورسٹی اساتذہ اور طلباء پر امریکی پولیس کے وحشیانہ تشدد کے بعد دنیا بھر میں امریکہ کے خلاف اور ...