تاریخ شائع کریں2019 18 February گھنٹہ 16:08
خبر کا کوڈ : 403118

ایمرجنسی کے خلاف امریکی کانگریس میں قرارداد پیش کریں گے

ایمرجنسی کے نفاذ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے متنازعہ فیصلے کو قانونی سطح پر چیلنج کرنے کا فیصلہ
امریکی کانگریس کے ارکان نے ایمرجنسی کے نفاذ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے متنازعہ فیصلے کو قانونی سطح پر چیلنج کرنے کا عندیہ دیا ہے
ایمرجنسی کے خلاف  امریکی کانگریس میں قرارداد پیش کریں گے
امریکی صدر ٹرمپ ایک بار پھر متنازع فیصلہ کرکے خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کانگریس کے ارکان نے  ایمرجنسی کے نفاذ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے متنازعہ فیصلے کو قانونی سطح پر چیلنج کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ اسپیکر نینسی پلوسی نے کانگریس میں قرارداد لانے اور رائے شماری کرانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک اور متنازع اقدام میں میکسیکو سرحد پر حفاظتی دیوار کی تعمیر کے لیے درکار فنڈز پر اپوزیشن جماعت سے تنازع کے بعد ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی جس کے باعث صدر ٹرمپ حفاظتی دیوار کے تعمیری فنڈز کے اجراء میں آزاد اور خود مختار ہوجائیں گے۔

امریکی صدر نے میکسیکو کی سرحد پر حفاظتی دیوار کی تعمیر کے لیے 5.7 بلین ڈالر کے فنڈ کا مطالبہ کیا تھا، کانگریس کے انکار پر صدر نے بجٹ دستاویزات پر دستخط نہ کرکے حکومتی شٹر ڈاؤن کی راہ ہموار کردی جس پر کانگریس 1.4 بلین ڈالر کی فراہمی کے لیے رضامند ہوگئی تاہم صدر ٹرمپ نے اس رقم کو ناکافی قرار دیتے ہوئے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی۔
https://taghribnews.com/vdcgqw9t7ak9zq4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ