تاریخ شائع کریں2019 16 February گھنٹہ 14:56
خبر کا کوڈ : 402642

پاکستان اور ایران کے درمیان درینہ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں

پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے تجارتی اور سرحدی روابط کو مضبوط بنانے
پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے تجارتی اور سرحدی روابط کو مضبوط بنانے اوران شعبوں میں گفتگو پر زور دیتے ہوئےدونوں ممالک کے سرحدی صوبوں کے درمیان تعاون کے فروغ اور ان علاقوں میں رکاوٹوں کو دور کرنے پر تاکید کی
پاکستان اور ایران کے درمیان درینہ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں
پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے تجارتی اور سرحدی روابط کو مضبوط بنانے اوران شعبوں میں گفتگو پر زور دیتے ہوئےدونوں ممالک کے سرحدی صوبوں کے درمیان تعاون کے فروغ اور ان علاقوں میں رکاوٹوں کو دور کرنے پر تاکید کی.

پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے اپنے کوئٹہ کے ایک روزہ دورے کے موقع پربلوچستان کے اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں بلوچستان کے اسپیکر میرعبدالقدوس بزنجو نے ایران و پاکستان کے مابین باہمی تعاون کی کیپیسٹی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایران کی تجارت اور صلاحیتوں سے استفادہ کرنا چاہئیے۔

اس ملاقات میں ایران اور پاکستان کے درمیان پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے پر بھی تاکید کی گئی۔

ایران کے سفیر اور بلوچستان کے اسپیکر نے زمینی اور فضائی نقل و حمل اور ریلوے کے شعبوں سمیت مسافروں کی سہولیات کے لئے سرحدی کمیٹی کی منظور شدہ سفارشات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
https://taghribnews.com/vdchkinki23nv-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ