تاریخ شائع کریں2019 20 January گھنٹہ 14:23
خبر کا کوڈ : 396622

ملٹری کورٹ فوج کی خواہش نہیں بلکہ ملک کی ضرورت ہیں

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ اور فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا
پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملٹری کورٹ فوج کی خواہش نہیں بلکہ ملک کی ضرورت ہیں اور اگر پارلیمنٹ نے اس کی مدت میں توسیع کی تو فوجی عدالتیں اپنا کام جاری رکھیں گی-
ملٹری کورٹ فوج کی خواہش نہیں بلکہ ملک کی ضرورت ہیں
پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملٹری کورٹ فوج کی خواہش نہیں بلکہ ملک کی ضرورت ہیں اور اگر پارلیمنٹ نے اس کی مدت میں توسیع کی تو فوجی عدالتیں اپنا کام جاری رکھیں گی-

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ اور فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے باعث دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور فوجی عدالتیں آئندہ اسی صورت میں کام جاری رکھیں گی جب پارلیمنٹ اس کی مدت میں توسیع کرے گی - ان کا کہنا تھا کہ اس کے لئے سیاسی اتفاق رائے پیدا کرنا ہو گا-

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ فوجی عدالتوں کے مستقبل کا فیصلہ یہ سوچ کر کرنا چاہئے کہ کیا فوجداری نظام موثر ہو چکا ہے اور کیا ہمارا فوجداری نظام اب دہشت گردوں سے نمٹ سکے گا-

آصف غغور کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان کی بعض سیاسی جماعتوں نے فوجی عدالتوں کے قیام کی مدت میں توسیع  کی مخالفت کی ہے-

فوجی عدالتوں کے قیام کی موجودہ مدت مارچ میں ختم ہو رہی ہے-
https://taghribnews.com/vdchi-nxi23nw-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ