تاریخ شائع کریں2019 17 January گھنٹہ 13:29
خبر کا کوڈ : 395953

ایران اپنی میزائلی توانائی کو بڑھانے کی کوشش کررہا ہے

میزائلی پروگراموں کے خلاف اپنے بے بنیاد اور تکراری دعوؤں کا اعادہ کیا ہے۔
امریکی وزیرخارجہ مائیک پمپیئو نے اپنے بے بنیاد دعوے کی تکرار کرتے ہوئے کہ ایران نے خلا میں سیٹلائٹ روانہ کرکے سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کی خلاف ورزی کی ہے کہا
ایران اپنی میزائلی توانائی کو بڑھانے کی کوشش کررہا ہے
امریکی وزیرخارجہ نے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کے قانونی خلائی اور میزائلی پروگراموں کے خلاف اپنے بے بنیاد اور تکراری دعوؤں کا اعادہ کیا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ مائیک پمپیئو نے اپنے  بے بنیاد دعوے  کی تکرار کرتے ہوئے کہ ایران نے خلا میں سیٹلائٹ روانہ کرکے سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کی خلاف ورزی کی ہے کہا ہے ایران اپنی میزائلی توانائی کو بڑھانے کی کوشش کررہا ہے جو یورپ اور مشرق وسطی کے لئے ایک خطرہ شمار ہوتی ہے -

امریکی وزیرخارجہ نے اس سے پہلے گذشتہ سنیچر کو بھی اپنے مضحکہ خیز بیان میں دعوی کیا تھا کہ خلا میں سیٹلائٹ روانہ کرنے کا ایران کا پروگرام در حقیقت ایٹمی وارہیڈ لے جانے والے اپنے جدیدترین میزائلوں کو ٹیسٹ کرنے کا ایک بہانہ ہے -

امریکی وزیرخارجہ کا یہ بیہودہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے نے اب تک کی تیرہ رپورٹوں میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے کی مکمل پاسداری کی ہے اور ایران کی ایٹمی سرگرمیاں پرامن مقاصد کے لئے ہیں - امریکا اپنے بعض اتحادی ملکوں منجملہ فرانس کے ساتھ مل کر ہمیشہ یہ کوشش کرتارہا ہے کہ جدید ترین ٹیکنالوجی پر اپنی اجارہ داری قائم رکھے اسی لئےامریکا اور اس کے اتحادی ممالک یہ دعوی کرتے ہیں کہ خلا میں سیارہ روانہ کرنے کا ایران کا اقدام سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کی خلاف ورزی ہے -

امریکا کے اس قسم کے دعوے کے جواب میں ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ واشنگٹن ایران پر قرارداد کی خلاف ورزی کا الزام لگارہا ہے جبکہ خود امریکا نے ہی اس قرارداد کی خلاف ورزی کی ہے - وزیرخارجہ ڈاکٹر جواد ظریف نے کہا کہ جو لوگ ایٹمی معاہدے کے متن سےآشنا ہیں وہ جانتے ہیں کہ ایران کے ذریعے خلا میں سیارہ یا سیٹلائٹ بھیجنا یا میزائلی تجربہ قرار داد  بائیس اکتیس کی خلاف ورزی نہیں ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdkk0ssyt0nn6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ