غلط اور جھوٹی خبروں اور رپورٹوں کی وجہ سے امریکی ویب سائٹ بند
پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا
اردو اور پشتو زبانوں میں امریکی ویب سائٹ پر پابندی لگانے کا فیصلہ ان کی غلط اور جھوٹی خبروں اور رپورٹوں کی وجہ سے کیا گیا۔ اس سے قبل فواد چوہدری نے کہا تھا کہ بعض ویب سائٹ کو غلط بیانی کرنے کی وجہ سے بند کیا جائے گا۔
شیئرینگ :
پاکستان کے وزیر اطلاعات نے اس ملک میں اردو اور پشتو زبانوں میں امریکی ویب سائٹ پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ اردو اور پشتو زبانوں میں امریکی ویب سائٹ پر پابندی لگانے کا فیصلہ ان کی غلط اور جھوٹی خبروں اور رپورٹوں کی وجہ سے کیا گیا۔ اس سے قبل فواد چوہدری نے کہا تھا کہ بعض ویب سائٹ کو غلط بیانی کرنے کی وجہ سے بند کیا جائے گا۔
امریکی نشریاتی ادارے نے پاکستان میں اپنی ویب سائٹ کی بندش کی تائید کی ہے۔
امریکی حکام اور ذرائع ابلاغ ہمیشہ پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کرتے رہے ہیں تاہم پاکستان ان الزامات کو ہمیشہ مسترد کرتا رہا ہے۔
سفارتی ذرائع نے بتایاکہ دونوں ملکوں کے درمیان دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ تعاون بہتر بنایا جارہا ہے، دونوں ملکوں نے سرحد پر دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں ...