پاکستان کا چابہار میں شہدوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار
شہر چابہار میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے
چابہار دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے لئے خواہ وہ کہیں بھی ہو ملکوں کی آپس میں شراکت اور تعاون ضروری ہے -
شیئرینگ :
حکومت پاکستان نے ایران کے جنوب مشرقی شہر چابہار میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے
پاکستان کے دفترخارجہ کے ترجمان محمد فیصل خان نے چابہار دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے لئے خواہ وہ کہیں بھی ہو ملکوں کی آپس میں شراکت اور تعاون ضروری ہے - انہوں نے دہشت گردانہ حملوں میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کے اہل خانہ اور حکومت ایران سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایران پاکستان کا دوست اور برادر ملک ہے اور حکومت پاکستان اس طرح کے دہشت گردانہ اقدامات کی مذمت کرتی ہے -
سفارتی ذرائع نے بتایاکہ دونوں ملکوں کے درمیان دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ تعاون بہتر بنایا جارہا ہے، دونوں ملکوں نے سرحد پر دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں ...