نہ اسرائیل کو تسلیم کر رہے ہیں اور نہ ہی تحفظ ناموس رسالت قانون بدلنے کا ارادہ ہے
پاکستان کےصدرنے کہا ہے کہ نہ اسرائیل کو تسلیم کر رہے ہیں اور نہ ہی تحفظ ناموس رسالت قانون بدلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
شیئرینگ :
پاکستان کےصدرنے کہا ہے کہ نہ اسرائیل کو تسلیم کر رہے ہیں اور نہ ہی تحفظ ناموس رسالت قانون بدلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
گورنر ہائوس لاہور میں علمائے کرام کے وفد سے ملاقات میں پاکستان کےصدرڈاکٹر عارف علوی نے واضح کیا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسرائیل کے بارے میں مسلم امہ کے موقف سے مکمل طورپر متفق ہے۔
ڈاکٹرعارف علوی نے مزید کہا کہ حکومت تحفظ ناموس رسالت قانون میں کسی قسم کی تبدیلی کا ارادہ نہیں رکھتی، 295 سی کا غلط استعمال روکنے کیلئے علماء سے رہنمائی لیں گے۔
صدر پاکستان نے کہا کہ مدارس اور مساجد کے رجسٹریشن میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔
سفارتی ذرائع نے بتایاکہ دونوں ملکوں کے درمیان دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ تعاون بہتر بنایا جارہا ہے، دونوں ملکوں نے سرحد پر دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں ...