افغان اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے امریکی فوجی کی شناخت ہوگئی
افغانستان کے دارلحکومت کابل میں افغان سیکیورٹی اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والا امریکی فوجی برینٹ ٹیلر امریکی ریاست یوٹاہ کے ایک چھوٹے سے شہر کے میئر تھے
شیئرینگ :
گزشتہ روز افغان اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے امریکی فوجی کی شناخت ہوگئی ہے۔
افغانستان کے دارلحکومت کابل میں افغان سیکیورٹی اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والا امریکی فوجی برینٹ ٹیلر امریکی ریاست یوٹاہ کے ایک چھوٹے سے شہر کے میئر تھے اور افغانستان میں بطور نیشنل گارڈ رکن کی تعیناتی کے لیے میئر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل افغانستان کے دار الحکومت کابل میں افغان سیکیورٹی اہلکار کی فائرنگ سے ایک امریکی فوجی ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا تھا۔ فائرنگ کرنے والا شخص افغان نیشنل ڈیفنس فورس کا اہلکار تھا جسے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔ گزشتہ ماہ قندھار پولیس چیف عبدالرازق کو اُن کے محافظ نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی افغانستان میں کئی امریکی فوجی افغان فورسز کے اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں۔
غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے امریکی یونیورسٹی اساتذہ اور طلباء پر امریکی پولیس کے وحشیانہ تشدد کے بعد دنیا بھر میں امریکہ کے خلاف اور ...