تاریخ شائع کریں2018 29 October گھنٹہ 15:47
خبر کا کوڈ : 372938

بنگلا دیش : سابق وزیر اعظم کو 7 سال قید کی سزا

خالدہ ضیاء پہلے ہی 5 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہی
عدالت نے خالدہ ضیاء کو چیریٹی ادارے میں خرد برد کی رقم جمع کرنے کے الزام میں مجرم قرار دے دیا
بنگلا دیش : سابق وزیر اعظم کو 7 سال قید کی سزا
بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم اور موجودہ اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء کو چیریٹی فنڈ میں غیر قانونی طریقے سے رقم جمع کرنے پر 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کو چیریٹی ادارے میں خرد برد کی رقم جمع کرنے کے الزام میں مجرم قرار دیتے ہوئے 7 سال قید کی سزا سنادی ہے، خالدہ ضیاء کرپشن الزمات پر پہلے ہی 5 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔

عدالت نے 73 سالہ اپوزیشن لیڈر کی علالت کے باعث اُن کی غیر حاضری میں ہی سزا سنا دی جب کہ سابق وزیراعظم کے وکلاء  شفاف انصاف کی عدم فراہمی پر احتجاج کرتے ہوئے سماعت کے دوران ہی عدالت سے باہر آگئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcbf5bfwrhbz9p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ