تاریخ شائع کریں2018 23 September گھنٹہ 00:23
خبر کا کوڈ : 361175

رہبر انقلاب اسلامی کی شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کو تعزیت

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جنوب مغربی ایران کے شہر اہواز میں پیش آنے والے دہشت گردانہ واقعے میں متعدد ایرانی شہریوں کے شہید اور زخمی ہونے پر اپنے ایک پیغام میں اس تلخ سانحے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے فرمایا
رہبر انقلاب اسلامی کی شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کو تعزیت
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جنوب مغربی ایران کے شہر اہواز میں پیش آنے والے دہشت گردانہ واقعے میں متعدد ایرانی شہریوں کے شہید اور زخمی ہونے پر اپنے ایک پیغام میں اس تلخ سانحے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ متعلقہ خفیہ ذمہ دار اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پوری تندہی کے ساتھ مجرموں کا تعاقب کریں اور انہیں ملکی عدلیہ کے طاقتور پنجوں کے سپرد کریں۔

رہبر انقلاب اسلامی کی ویب سائٹ کے مطابق آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے تعزیتی پیغام میں دہشت گردی کے اس سانحے میں شہید والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار اور ان کے لئے صبر الہی نیز شہیدوں کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ فرمایا ہے کہ دہشت گردوں کے ہاتھوں اہواز میں بعض ایرانی شہریوں کی شہادت کے تلخ اور افسوسناک واقعے نے ایک بار پھر ایرانی عوام کے دشمنوں کی شقی القلبی اور خباثت کو ظاہر کر دیا ہے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایسے شقی القلب ایجنٹ جو بے گناہ عورتوں، بچوں اور مردوں پر فائرنگ کرتے ہیں، انسانی حقوق کا دم بھرنے والے جھوٹے اور ریاکار دعویداروں سے وابستہ ہیں اور ان سے مسلح افواج کی پریڈ کی صورت میں ایرانی قوم کی طاقت کا جلوہ برداشت نہیں ہو پا رہا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے مزید فرمایا کہ ان کا یہ جرم بھی خطے میں امریکہ کی آلہ کار حکومتوں کی سازشوں کا تسلسل ہے جنہوں نے ایران میں بدامنی پھیلانے کو اپنا مقصد بنا رکھا ہے لیکن ایران کے عوام اپنی عزت و سربلندی کے قابل فخر راستے پر گامزن رہیں گے اور ماضی کی طرح تمام دشمنوں پر غالب آئیں گے۔
https://taghribnews.com/vdccmsq1p2bqes8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ