روس بریکس رکن ممالک کے ساتھ ملکر ڈالر کے مقابلےميں نئی کرنسی لانے کی کوشش کررہا ہے۔
روس بریکس رکن ممالک کے ساتھ ملکر ڈالر کے مقابلےميں نئی کرنسی لانے کی کوشش کررہا ہے۔ اسن ے کہا کہ امریکہ ڈالر کے ذریعہ دوسرے ممالک پر بے جا دباؤ قائم کرکے دوسرے ممالک میں عدم استحکام پیدا کرتا ہے
شیئرینگ :
روسی ڈوما کے اقتصادی کمیشن کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ روس بریکس رکن ممالک کے ساتھ ملکر ڈالر کے مقابلےميں نئی کرنسی لانے کی کوشش کررہا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی ڈوما کے اقتصادی کمیشن کے سربراہ آناتولی اکساکوو نے اعلان کیا ہے کہ روس بریکس رکن ممالک کے ساتھ ملکر ڈالر کے مقابلےميں نئی کرنسی لانے کی کوشش کررہا ہے۔ اسن ے کہا کہ امریکہ ڈالر کے ذریعہ دوسرے ممالک پر بے جا دباؤ قائم کرکے دوسرے ممالک میں عدم استحکام پیدا کرتا ہے جس کا مقابلہ بہت ضروری ہے اس نے کہا کہ بریکس تنظیم کے رکن ممالک ( روس،چین، ہند، برازیل اور جنوبی افریقہ) نئی کرنسی ایجاد کرکے امریکی ڈالر کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ اس نے کہا کہ اگر امیرکہ نے ڈالر کے سلسلے میں اپنی روش تبدیل نہ کی تو دنیا ڈالر میں اپنا لین دین ختم کرسکتی ہے روسی ڈوما کے اقتصادی کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ آئندہ 5 برسوں میں نئی کرنسی ایجاد کی جاسکتی ہے۔
غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے امریکی یونیورسٹی اساتذہ اور طلباء پر امریکی پولیس کے وحشیانہ تشدد کے بعد دنیا بھر میں امریکہ کے خلاف اور ...