غزہ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کےقریب اسرائیلی فوجیوں نے ایک اور فلسطینی کو گولی مار کرشہید کردیا
اسرائیلی فوجیوں نے پیر کے روز رفح میں سرحدی حصار کے قریب جمع ہونے والے فلسطینی نوجوانوں پر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے ایک فلسطینی نوجوان شہید
شیئرینگ :
غزہ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کےقریب اسرائیلی فوجیوں نے ایک اور فلسطینی کو گولی مار کرشہید کردیا
فلسطین انفار میشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی فوجیوں نے پیر کے روز رفح میں سرحدی حصار کے قریب جمع ہونے والے فلسطینی نوجوانوں پر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے ایک فلسطینی نوجوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے امدادی ٹیموں کو بھی جائے وقوعہ کے قریب آنے اور زخمی فلسطینی کو طبی امداد پہنچانے کی اجازت نہیں دی۔فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق فلسطینیوں کے گرینڈ واپسی مارچ کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک سو چونتیس ہوگئی ہے۔جبکہ ہزاروں فلسطینی زخمی ہوئےہیں
سفارتی ذرائع نے بتایاکہ دونوں ملکوں کے درمیان دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ تعاون بہتر بنایا جارہا ہے، دونوں ملکوں نے سرحد پر دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں ...