صدرممنون حسین کی طیب اردوان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترکی صدر اردوان کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھے گا
انتخابات میں کامیابی پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے دلی مبارکباد دی ہے
شیئرینگ :
صدرممنون حسین نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے دلی مبارکباد دی ہے۔
دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق صدرممنون حسین نے کہاکہ پارلیمانی اور صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی بڑی شرح اورانتخابات کا پرامن انعقاد ترکی کی جمہوری اقدار اور اداروں کے مستحکم اورفعال ہونے ک امظہر ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترکی صدر اردوان کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھے گا۔
صدرنے کہا کہ پاکستان اورترکی کے درمیان تاریخی اور مثالی دوطرفہ تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوتے رہیں گے۔
یمنی چینل نے امریکی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکی فوج کا جدید ترین ڈرون طیارہ ایم کیو 9 یمنی ساحل کے ...