تاریخ شائع کریں2018 24 June گھنٹہ 13:24
خبر کا کوڈ : 338693

مفتی نور ولی محسود تحریک طالبان پاکستان کا نیا سرغنہ

ٹی ٹی پی کی جانب سے جاری بیان میں ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی
محمد خراسانی نے اپنے بیان میں دو سابق سربراہان کی ڈرون حملوں میں ہلاکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ فخر کی بات ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے قائدین میدان میں شہید ہو رہے ہیں
مفتی نور ولی محسود تحریک طالبان پاکستان کا نیا سرغنہ
ٹی ٹی پی کی شوریٰ نے مفتی نور ولی محسود کو نیا سربراہ منتخب کیا ہے۔

محمد خراسانی نے اپنے بیان میں دو سابق سربراہان کی ڈرون حملوں میں ہلاکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ فخر کی بات ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے قائدین میدان میں شہید ہو رہے ہیں’۔انھوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی کی شوریٰ نے مفتی نور ولی محسود کو ان کی جگہ نیا سربراہ منتخب کیا ہے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ایک ہفتے قبل امریکی ڈرون حملے میں ملا فضل اللہ کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے نئے سربراہ کا اعلان کردیا۔ خبرایجنسی کے مطابق ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی کی جانب سے جاری بیان میں ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcb9wbffrhbf0p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ