تاریخ شائع کریں2018 19 June گھنٹہ 13:45
خبر کا کوڈ : 337862

معروف سیاستدان مظفر احمد ہاشمی انتقال کرگئے

مرحوم مظفر ہاشمی نے پاکستان میں قومی سطح پر مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے میں نہایت سرگرم کردار ادا کیا
مظفر احمد ہاشمی اسوقت جماعت اسلامی کراچی کے نائب صدر تھے۔ آپ کی عمر اسی سال تھی اور آپ عارضہ قلب میں مبتلا تھے
معروف سیاستدان مظفر احمد ہاشمی انتقال کرگئے
پاکستان کے معروف سیاستدان، فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے بانی رکن سابق ممبر قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی کے سینیئر رکن مظفر احمد ہاشمی کا کراچی میں انتقال ہوگیا۔ 

مظفر احمد ہاشمی اسوقت جماعت اسلامی کراچی کے نائب صدر تھے۔ آپ کی عمر اسی سال تھی اور آپ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔

مرحوم مظفر ہاشمی نے پاکستان میں قومی سطح پر مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے میں نہایت سرگرم کردار ادا کیا۔ انہوں نے ایک موقع پر مسئلہ فلسطین کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امام خمینی رح نے مسئلہ فلسطین کے بارے میں ہمیں ہمارا بھولا ہوا سبق یاد دلا دیا۔ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا ناقابل فراموش اور سب سے اہم مسئلہ ہے۔ 

https://taghribnews.com/vdciqyaprt1apv2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ