دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا
خودکش حملہ بغداد کے علاقہ الشعلہ میں اسوقت ہوا جب خودکش دہشت گرد نے سکیورٹی فورسز کے محاصرے میں آنے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے ہیں
شیئرینگ :
عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔
خودکش حملہ بغداد کے علاقہ الشعلہ میں اسوقت ہوا جب خودکش دہشت گرد نے سکیورٹی فورسز کے محاصرے میں آنے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔
دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کی شکست کے باوجود اب بھی اس شکست خوردہ دہشت گرد گروہ کی باقیات موجود ہیں جو مختلف علاقوں میں اس قسم کے دھماکوں سے اپنی موجودگی ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے امریکی یونیورسٹی اساتذہ اور طلباء پر امریکی پولیس کے وحشیانہ تشدد کے بعد دنیا بھر میں امریکہ کے خلاف اور ...