تاریخ شائع کریں2018 24 May گھنٹہ 03:33
خبر کا کوڈ : 332798

وینزویلا نے امریکی سفارت کاروں کو 48 گھنٹوں میں ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے

وینزویلا نے امریکا کی جانب سے اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے ردعمل میں امریکی سفارت کاروں کو 48 گھنٹوں میں ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے
دوسری بار صدارت کا عہدہ سنبھالنے والے نکولاس مادورو نے امریکی سفارت کاروں کو ملک بدری کا حکم امریکا کی جانب سے وینزویلا پر عائد کی گئی اقتصادی پابندیوں کے بعد دیا
وینزویلا نے امریکی سفارت کاروں کو 48 گھنٹوں میں ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے
کراکس: وینزویلا نے امریکا کی جانب سے اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے ردعمل میں امریکی سفارت کاروں کو 48 گھنٹوں میں ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق صدر نکولاس مادورو نے دو اعلٰی ترین امریکی سفارت کاروں ٹوڈروبنسن اور برائن ناانیوس کو  48 گھنٹوں کے اندر ملک سے نکل جانے کا حکم جاری کردیا ہے۔ دونوں سفارت کاروں پر وینزویلا کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی اور منتخب حکومت کے خلاف سازش کرنے کے الزامات تھے۔

دوسری بار صدارت کا عہدہ سنبھالنے والے نکولاس مادورو نے امریکی سفارت کاروں کو ملک بدری کا حکم امریکا کی جانب سے وینزویلا پر عائد کی گئی اقتصادی پابندیوں کے بعد دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا میں ہونے والے انتخابات کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے تیل کی ترسیلات سے متعلق معاہدوں کو معطل کردیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکا اور یورپی ممالک سمیت دیگر عالمی قوتوں نے وینزویلا میں ہونے والے متنازعہ انتخابات کو جعلی اور بوگس قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا جب کہ ان انتخابات کا وینزویلا کی اپوزیشن جماعتوں نے بھی بائیکاٹ کیا تھا، ان انتخابات میں صدر نکولاس نے 68 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی جب کے مخالف امیدوار کو 21 فیصد ووٹ ملےتھے۔
https://taghribnews.com/vdcb95bfwrhbfzp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ