گیولین شہر میں 2 ڈریگن کشتیاں کشتیوں کی دوڑ میں حصہ لینے کے لیے تاہوا دریا میں مشق کررہی تھیں کہ دودریاؤں کے سنگم پر اٹھنے والی لہر کے باعث کشتیاں الٹ گئیں
شیئرینگ :
چین میں تفریحی کشتی کے حادثے میں 17افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کشتیاں الٹنے سے 60 افراد پانی میں ڈوب گئے تھے تاہم 17کے علاوہ باقی افراد کودریاسے نکال لیاگیا۔
گیولین شہر میں 2 ڈریگن کشتیاں کشتیوں کی دوڑ میں حصہ لینے کے لیے تاہوا دریا میں مشق کررہی تھیں کہ دودریاؤں کے سنگم پر اٹھنے والی لہر کے باعث کشتیاں الٹ گئیں اوراس میں سوار 17افراد ہلاک ہوگئے۔ کشتیاں الٹنے سے 60 افراد پانی میں ڈوب گئے تھے تاہم 17کے علاوہ باقی افراد کودریاسے نکال لیاگیا۔ کشتیوں کے حادثے پر تقریبا 200 امدادی کارکن مدد کےلیے بھیجے گئے تھے۔
حکام نے بتایاہے کہ ڈوبنے والوں نے حفاظتی جیکٹس نہیں پہنی ہوئی تھیں۔ پولیس نے بتایا کشتیوں کی مشقیں پولیس کو علم میں لائے بغیر کی گئی جس پر اس کے دو منتظمین کو گرفتارکرلیاگیاہے۔
الجزیرہ نے کہا ہے کہ امریکی تعلیمی اداروں میں صہیونی حکومت کے خلاف مظاہروں میں شدت آرہی ہے۔ مظاہروں کا دائرہ پھیلتے ہوئے نارتھ کیرولینا تک پہنچ گیا ہے۔