دھماکہ دارالحکومت کی مصروف شاہراہ پر واقع وہیلے ہوٹل کے قریب ہوا جس کے ساتھ ہی فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دی گئیں
دھماکے کے وقت ہوٹل میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے جس کی وجہ سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے
شیئرینگ :
صومالیہ کے دار الحکومت موغادیشو میں کاربم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 16افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
موغادیشو کے سرکاری حکام کے مطابق کار بم دھماکہ دارالحکومت کی مصروف شاہراہ پر واقع وہیلے ہوٹل کے قریب ہوا جس کے ساتھ ہی فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دی گئیں۔
دھماکے کے وقت ہوٹل میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے جس کی وجہ سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
دھماکے سے پانچ دیگر افراد بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔
صومالیہ میں دہشت گرد گروہ الشباب اس قسم کے حملوں میں ملوث ہے۔
غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے امریکی یونیورسٹی اساتذہ اور طلباء پر امریکی پولیس کے وحشیانہ تشدد کے بعد دنیا بھر میں امریکہ کے خلاف اور ...