تاریخ شائع کریں2018 15 March گھنٹہ 01:27
خبر کا کوڈ : 318345

امریکہ شام کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہا ہے

روس کا شام پر حملہ کرنے کے بارے میں امریکہ کو سخت انتباہ
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی ماسکو میں اپنے ترک ہم منصب مولود چاؤش اوغلو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس
امریکہ شام کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہا ہے
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ شام کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو میں اپنے ترک ہم منصب مولود چاؤش اوغلو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکہ شام کو تقسیم اور اس ملک میں باقی رہنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ شام میں قانونی حکومت کا تختہ الٹنے کی امریکی کوشش اور منصوبہ، بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔

لاوروف نے شام پر حملہ کرنے کے بارے میں امریکہ کو سخت انتباہ بھی دیا۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ شامی مسائل کے بارے میں روس، ایران اور ترکی آستانہ مذاکرات کے اور سوچی کے قومی مذاکرات کی بنیاد پر سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdoj0skyt0fs6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ