تاریخ شائع کریں2018 15 March گھنٹہ 00:28
خبر کا کوڈ : 318337

پاکستانی فوج ہر خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے

پاکستانی فوج کے سربراہ کا کورہیڈ کوارٹرز بہاولپور کا دورہ
امن کی صورتحال میں بھی فوجی تیاریاں بھرپور رکھنی چاہئیں:آرمی چیف پاکستان
پاکستانی فوج ہر خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے
پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ موجودہ چیلنجز کے باوجود روایتی خطرے سے غافل نہیں رہ سکتے، پاک فوج ہر خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستانی فوج کے سربراہ نے کورہیڈ کوارٹرز بہاولپور کے دورے کے موقع پر کیا، پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز بہاولپور کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ان کو کور کمانڈر ملتان کی جانب سےآپریشنل تیاریوں پر بریفنگ بھی دی گئی، آرمی چیف نے مشرقی سرحدوں پر پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور حکمت عملی کو سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ چیلنجز کے باوجود روایتی خطرے سے غافل نہیں رہ سکتے، امن کی صورتحال میں بھی فوجی تیاریاں بھرپور رکھنی چاہئیں۔

 
https://taghribnews.com/vdcexv8xfjh8zxi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ