تاریخ شائع کریں2018 4 March گھنٹہ 14:13
خبر کا کوڈ : 315959

ایران کی تیل کی برآمدات میں قابل قدر اضافہ

چین، بھارت، جاپان اور جنوبی کوریا ایشیا میں ایران کے چار اہم گاہک ہیں.
اس وقت ایران کی روزانہ تیل برآمدات نے 26 لاکھ بیرل کا ہدف عبور کرلیا ہے.
ایران کی تیل کی برآمدات میں قابل قدر اضافہ
اسلامی جمہوریہ ایران کی تیل کی پیداوار اور برآمدات میں قابل قدر اضافہ دیکھا گیا اور اس وقت ایران کی روزانہ تیل برآمدات نے 26 لاکھ بیرل کا ہدف عبور کرلیا ہے.

نائب ایرانی وزیر تیل برائے بین الاقوامی امور کے مطابق، ایران کی تیل کی برآمدات روزانہ 26 لاکھ بیرل سے تجاوز کر گئیں.

امیر حسین زمانی نے آج تہران میں منعقدہ تیل اور گیس کے ذخائر کے حوالے سے بین الاقوامی نمائش کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی تیل کی خریداری کے لئے ہمیشہ گاہک موجود ہے اور اس حوالے سے ایران کوئی مشکل طریقہ اختیار کرنے پر مجبور نہیں ہوا ہے.

یاد رہے کہ چین، بھارت، جاپان اور جنوبی کوریا ایشیا میں ایران کے چار اہم گاہک ہیں. یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے طے پانے کے بعد ایران کی تیل کی برآمدات 2015 کے پہلے تین مہینوں میں اضافہ ہوا اور ایشیایی منڈیوں میں ایران کی تیل کے فروخت بھی اچھی سطح تک پہنچ گئی.
https://taghribnews.com/vdcbssbf9rhb89p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ