تاریخ شائع کریں2018 22 February گھنٹہ 17:31
خبر کا کوڈ : 313870

یمن کی تشویشناک انسانی صورتحال

یمنی بحران کے حل کیلئے تعاون پر آمادہ ہیں: ایران
غلام علی خوشرو نے نیو یارک میں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوٹیریش کے ساتھ ایک ملاقات
یمن کی تشویشناک انسانی صورتحال
اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، یمن کے بحران کے لئے اقوام متحدہ کے نئے ایلچی کے ساتھ تعاون کے لئے آمادہ ہے.

غلام علی خوشرو نے نیو یارک میں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوٹیریش کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم یمن میں گزشتہ تین سال سے جاری بحران کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ کے نئے ایلچی مارٹن گریفتس کے ساتھ تعاون کرنے پر آمادہ ہیں.

یمن کی تشویشناک انسانی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اور بحران کا سیاسی حل ناگزیر ہے تاہم سلامتی کونسل میں غیرتعمیری اور یکطرفہ فیصلوں سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوگی.

فریقین نے اس ملاقات میں شام کی صورتحال اور اس مسئلے کو سیاسی طریقے سے حل کرنے پر زور دیا.

سربراہ اقوام متحدہ نے بھی کہا کہ وہ یمن میں بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کے لئے کسی بھی تعاون سے دریغ نہیں کریں گے.

اس موقع پر ایران کے مندوب نے 12 ممالک کی طرف سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو بین الاقوامی جشن نوروز میں شرکت کے لئے دعوت نامے پیش کیا جس کا انہوں نے خیرمقدم کیا.
https://taghribnews.com/vdcbzfbfgrhb8wp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ