تاریخ شائع کریں2018 21 January گھنٹہ 15:45
خبر کا کوڈ : 307031

عفرین پر ترک فوج کے حملے پر شام کا احتجاج

شام کی وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے ضروری اقدامات کی اپیل کردی
ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاؤش اوغلو نے شمالی شام میں فوجی آپریشن کے آغاز کے فورا بعد دعوی کیا تھا کہ انقرہ نے ایک مراسلے کے ذریعے شامی حکومت کو اپنے اس اقدام سے آگاہ کیا تھا
عفرین پر ترک فوج کے حملے پر شام کا احتجاج
شام کی وزارت خارجہ نے ملک کے شمالی شہر عفرین پر ترک فوج کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اپنے قومی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

شام کی وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی ترک فوج کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس کے سدباب کے لیے ضروری اقدامات عمل میں لائے۔

شام کی وزارت خارجہ کے  ترجمان نے ترکی کے اس دعوے کو بھی مسترد کر دیا  کہ انقرہ حکومت نے عفرین میں فوجی کاروائی سے قبل دمشق کو اعتماد میں لیا تھا۔

ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاؤش اوغلو نے شمالی شام میں فوجی آپریشن کے آغاز کے فورا بعد دعوی کیا تھا کہ انقرہ نے ایک مراسلے کے ذریعے شامی حکومت کو اپنے اس اقدام سے آگاہ کیا تھا۔

ترک فوج نے جمعے کے روز توپخانے سے شام کے شہر عفرین میں کردوں کی ڈیموکریٹ فورس کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے جسے آپریشن زیتون کی شاخ کا نام دیا گیا ہے۔ ترک فوج اس سے پہلے بھی شام میں فرات شیلڈ کے نام سے آپریشن کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ شام کی حکومت پہلے ہی اپنی سرزمین پر ترک فوج کے آپریشن، حملوں اور فوجی موجودگی کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcds50sfyt0zz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ