تاریخ شائع کریں2018 6 January گھنٹہ 22:41
خبر کا کوڈ : 303904

فرانس، ایران میں حالات خراب ہونے کا خواہاں نہیں

ایران کے حالیہ واقعات سے ذاتی مقاصد کیلئے فائدہ نہیں اٹھانا چاہئے: فرانس
ہم ایران کے ساتھ علاقائی مسائل اور میزائل پروگرام کے حوالے سے بات چیت کے خواہاں ہیں؛ فرانسس دیلٹرے
فرانس، ایران میں حالات خراب ہونے کا خواہاں نہیں
اقوام متحدہ میں فرانسیسی مندوب نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کی حمایت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران کے حالیہ واقعات سے باہر سے بیٹھ کر فائدہ اٹھانے کی مخالفت کرتے ہیں.

ان خیالات کا اظہار فرانسس دیلٹرے نے گزشتہ روز سلامتی کونسل کی خصوصی نشست سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی. یہ نشست ایران میں حالیہ بدامنی کے واقعات کا جائزہ لینے کے لئے امریکی درخواست پر منعقد ہوئی.

فرانسیسی سفیر نے کہا کہ ان کا ملک ایران میں حالات خراب ہونے کا خواہاں نہیں اور وہاں انسانی حقوق اور اظہار رائے کی آزادی کی حمایت کرتا ہے.

ایران جوہری معاہدے کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ایٹمی سمجھوتہ تاریخ کی سفارتی محاذ میں سب سے بڑی کامیابی ہے جو علاقائی اور عالمی امن و استحکام کی بنیاد ہے.

انہوں نے فرانسیسی صدر کے حالیہ مؤقف کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہم ایران کے ساتھ علاقائی مسائل اور میزائل پروگرام کے حوالے سے بات چیت کے خواہاں ہیں.
https://taghribnews.com/vdciupap5t1au32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ