تاریخ شائع کریں2017 23 November گھنٹہ 19:23
خبر کا کوڈ : 295222

تفرقہ سے دو ر ہونے کیلئے قرآن و اہل بیت سے تمسک کرنا ضروری ہے

یمن میں کامیابی اہل بیت سے تمسک کرنے کی وجہ سے ہے،ابراہیم دیلمی
قرآن ایسی کتاب ہے جو دنیا کے تمام پہلوؤں میں قائدانہ اور نظامانہ صلاحیت رکھتی ہے: "ابراہیم دیلمی"
تفرقہ سے دو ر ہونے کیلئے قرآن و اہل بیت سے تمسک کرنا ضروری ہے
تحریک انصار  اللہ یمن کے سیاسی دفتر کے  ممبر نے اس بات پر تاکید کی کہ تفرقہ سے دور ہونے کیلئے قرآن و اہل بیت سے تمسک کرنا ضروری ہے۔

تقریب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصار اللہ یمن کے سیاسی دفتر کے ممبر اور محبان اہل بیت (ع) کانفرنس کی افتتاحی تقریب کی کابینہ کی ٹیم کے ممبر "ابراہیم دیلمی" نے سعودی عرب کی طرف سے یمن کے خلاف بعض ممالک کے حمایت میں  نامردانہ قبیح حملوں کے سلسلے میں کہا: جو چیز ہم مسلمانوں کو ایک دوسرے سے دور کر رہی ہے وہ قرآن و اہل بیت سے دوری ہے۔

انھوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ قرآن ایسی کتاب ہے جو دنیا کے تمام پہلوؤں میں  قائدانہ اور نظامانہ صلاحیت رکھتی ہے اور ہماری زندگی کا نظام اسی کی بنیاد پر بنا ہے اگر ہم اس کی پیروی کریں، خداوند ہمیں گمراہی اور نابودی سے نجات بخشے گا۔

جناب ابراہیم دیلمی نے یہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ قرآن صرف فتنہ اور تفرقہ سے دور رہنے کیلئے کافی نہیں ہے بلکہ یہ خداوند متعال کے منتخب اور رسول کریم (ص) کی عترت سے تمسک کرنے کی تاکید کرتا ہے۔

جناب ابراہیم دیلمی نے کہا: جو امت قرآن و اہل بیت (ع) کی پیروی کرتی ہے وہ امت وسط ہے اور اُسے مل کر اور قدرت کے ساتھ امر بہ معروف اور نہی عن المنکر کرنا چاہیے۔

جناب ابراہیم دیلمی نے آخر میں اس بات پر زور دیا کہ یمن میں کامیابی اہل بیت سے تمسک کرنے کی وجہ سے ہے، گزشتہ تاریخ میں یمن والوں نے ہمیشہ سے اہل بیت کے دامن کو تھامے رکھا ہےاور ہم اسی تمسک کی وجہ سے سعودی عرب اور امریکا کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں۔ 
https://taghribnews.com/vdcb5sb55rhb95p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ