تاریخ شائع کریں2017 13 November گھنٹہ 17:01
خبر کا کوڈ : 293471

پاکستان میں دہشت گرد گروہ داعش کے خطرات منڈلا رہے ہیں

اگر ہمارے مطالبات کو نظر انداز کیا گیا تو لاہور میں وزیر اعلی ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائے گا
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت غیر ملکی آقاؤں کے اشارے پر محب وطن قوتوں کو کمزور کرنے کے ایجنڈے پر کاربند ہے
پاکستان میں دہشت گرد گروہ داعش کے خطرات منڈلا رہے ہیں
پاکستان کی حکومت غیر ملکی آقاؤں کے اشارے پر محب وطن قوتوں کو کمزور کرنے کے ایجنڈے پر کاربند ہے۔

یہ بات مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں حقیقی معنوں میں اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے لیکن حکمران غیر ملکی آقاؤں کے اشارے پر چلتے ہوئے پاکستان میں انتشار کی سیاست کو ہوا دے رہے ہیں،

علامہ احمد اقبال نے مزید کہا کہ ملت تشیع نے ہمیشہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور آئندہ بھی ملک کے وسیع قومی مفاد میں امن و بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

علامہ احمد اقبال  کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما سید ناصر عباس شیرازی کے لاپتہ ہونے نے پنجاب حکومت کے سیکیورٹی کی برقراری کے تمام دعوؤں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے اور اس حوالے سے پنجاب حکومت کا رویّہ ناقابل قبول ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے مزید کہا کہ ملت تشیع سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کے لئے اہم نے ابھی تک پر امن راستہ اختیار کیا ہے، لیکن حکومت ہمارے صبر کا امتحان نہ لے۔

انہوں نے علاقے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام اور عراق میں داعش کی شکست کے ساتھ ہی امریکہ اور اس کی آلہ کار حکومتیں افغانستان میں دھشت گرد گروہ داعش کو منظم کرنے کی کوشش کررہی ہیں، کہا کہ پاکستان میں بھی دہشت گرد گروہ داعش کے خطرات منڈلا رہے ہیں لیکن حکومت محب وطن شہریوں کو پریشان کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنما نے کہا کہ پنجاب کی حکومت خاص طور پر اس صوبے کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ دہشت گرد تنظیموں کے ایجنڈے پر کام ہوئے ملک میں قائم اتحاد بین المسلمین کی فضاء کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، انہوں علامہ احمد اقبال نے ناصر عباس شیرازی کو لاپتہ کیئے جانے میں پنجاب حکومت کے وزیر قانون کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناءاللہ نے ہمیشہ محب وطن شہریوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما نے آخر میں ملت تشیع کے مسلمہ قانونی حقوق کے حصول تک جدوجہد جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کی قیادت اعلی حکومتی عہدیداروں سے رابطے میں ہے اور اگر ہمارے مطالبات کو نظر انداز کیا گیا تو لاہور میں وزیر اعلی ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائے گا اور اس کا دائرہ پورے پاکستان میں پھیلا دیا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcfemd0yw6d1ja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ