تاریخ شائع کریں2017 13 November گھنٹہ 16:39
خبر کا کوڈ : 293453

سعودی عرب میں امراء کو قید کرنے کا انتظام پہلے ہی ہوگیا تھا

سعودی عرب میں کرپشن کے خاتمے کے لیے تاریخی کریک ڈاؤن کو ایک ہفتہ گزر چکا ہے، جس میں گیارہ شہزادوں سمیت 200 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے
سعودی عرب میں کرپشن کے خاتمے کے لیے تاریخی کریک ڈاؤن کو ایک ہفتہ گزر چکا ہے، جس میں گیارہ شہزادوں سمیت 200 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے
سعودی عرب میں امراء کو قید کرنے کا انتظام پہلے ہی ہوگیا تھا
سعودی عرب میں ہونیوالی گرفتاریوں کے متعلق برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ کرپشن کے الزامات پر سعودی عرب میں امراء کو قید کرنے کا انتظام پہلے ہی ہوگیا تھا۔

سعودی عرب میں کرپشن کے خاتمے کے لیے تاریخی کریک ڈاؤن کو ایک ہفتہ گزر چکا ہے، جس میں گیارہ شہزادوں سمیت 200 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

تاہم برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بااثر افراد کے خلاف ہونے والے اس اچانک آپریشن کے لئے انتظامات پہلے ہی کرلئے گئے تھے۔

اخبار نے دعویٰ کیا کہ سب جیل قرار دیا گیا فائیو اسٹار ہوٹل گرفتاریوں سے قبل ہی خالی کرا لیا گیا تھا۔ اخبار کے مطابق زیر حراست افراد کی گھر والوں سے صرف ایک بار فون پر بات کرائی گئی، جب کہ سب جیل قرار دیے گئے ہوٹل میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بھی بند ہے۔

اخبار کے مطابق اس سلسلے میں ہوٹل انتظامیہ نے مہمانوں کو خط بھی لکھا تھا، جس میں ایک غیر متوقع اور ہنگامی بکنگ کا تذکرہ کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار شہزادوں اور اہم افراد میں سے بعض کو میٹنگ کا کہہ کر حراست میں لیا گیا، جب کہ مختلف شہروں سے پکڑے گئے بااثر افراد کو جہازوں اور گاڑیوں کے ذریعے ہوٹل منتقل کیا گیا۔ برطانوی اخبار کے اس دعوے پر شاہی حکام کی جانب سے فوری تبصرہ سامنے نہیں آسکا۔
https://taghribnews.com/vdcftmd0mw6d1ja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ