تاریخ شائع کریں2017 29 October گھنٹہ 12:21
خبر کا کوڈ : 290869

حزب اللہ کو جنگ کی دھمکی علاقے میں امریکی شکست کی دلیل ہے

جب تک مقاومت کا شرف موجود ہے کبھی بھی ثابت قدمی کا پرچم باطل کے سامنے سر نگوں نہیں ہو گا
حزب اللہ کو جنگ کی دھمکی علاقے میں امریکی شکست کی دلیل ہے
حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل نے حزب اللہ کے خلاف میڈیا کے پروپیگنڈے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امریکہ اور اس کے پٹھووں کی شکست کا اظہار ہے۔
 
تقریب،خبررساں ایجنسی﴿تنا﴾ کے مطابق، حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کالج کے طلبہ کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، ٹرمپ نے حزب اللہ پر مزید پابندیوں اور جنگ کی دھمکی دی ہے اور یہ علاقے میں اس کی شکست کی دلیل ہے ،اس علاقے میں ان کی سازشوں کو شکست ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ، حزب اللہ نے امریکہ اور اس کے حواریوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کو شکست دینے میں اہم ترین کردار ادا کیا ہے اور لبنان کی ملت اور مقاومت اورفوج نے دنیا کو یہ بتا دیا ہے کہ ملک کے داخلی مسائل میں ہمیں کسی کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ،لبنان نے اپنی توانائی کو ظاہر کردیا ہے اور امریکہ حزب اللہ سے اس لئے ناراض ہے کہ مقاومت آزادی اور استقلال کی جستجو میں ہے، اسرائیل کے مقابلے میں ثابت قدم رہی ہے اور اپنے ملک کا بھر پور دفاع کیا ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ حزب اللہ کوشش کرتی ہے، مجاہدت کرتی ہے، جانفشانی کرتی ہے، شہدا دیتی ہے اور دفاع کی راہ میں ان کی اہمیت کی قائل ہے لیکن بعض صرف زبانی جمع خرچ کرتے ہیں، جب تک مقاومت کا شرف موجود ہے کبھی بھی ثابت قدمی کا پرچم باطل کے سامنے سر نگوں نہیں ہو گا۔
https://taghribnews.com/vdcd9z0xnyt0nj6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ