افغان اسٹریٹجی پر پاکستان کے ساتھ چلنے کی ایک اور کوشش کی جائے، جیمز میٹس
افغان اسٹریٹجی پر پاکستان کے ساتھ چلنے کی ایک اور کوشش کی جائے، وزیر دفاع جیمز میٹس
شیئرینگ :
امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ افغان پالیسی بنانے کے لیے پاکستان سے پھر بات کرنا ہوگی۔ جیمز میٹس نے آرمڈ سروسز کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان پالیسی بنانے کے لیے پاکستان سے پھر بات کرنا ہوگی،
امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا کہ افغان اسٹریٹجی پر پاکستان کے ساتھ چلنے کی ایک اور کوشش کی جائے، اگرچہ ہم اس کوشش میں ناکام ہوئے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنا آپشن دیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان کیلیے پالیسی میں پاکستان پر نہ صرف دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام اور طالبان کو شکست دینے میں امریکی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرا چکے ہیں بلکہ انہوں نے پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
سفارتی ذرائع نے بتایاکہ دونوں ملکوں کے درمیان دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ تعاون بہتر بنایا جارہا ہے، دونوں ملکوں نے سرحد پر دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں ...