تاریخ شائع کریں2017 25 June گھنٹہ 13:03
خبر کا کوڈ : 272930

ایرانی میزائیلوں نے شام میں اپنے اہداف کو سو فیصد نشانہ بنایا

ایرانی میزائلوں کا الگ ہونے والا انجن دراصل عراق کے بعض علاقوں میں گرا ہے لیکن اصل میزائلوں نے اپنے ہداف کو بالکل کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا
جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ اس سلسلے میں شام میں موجود ہمارے ڈرون طیاروں نے تصاویر بنائی ہیں جنہیں ہم نے منتشر بھی کیا ہے
ایرانی میزائیلوں نے شام میں اپنے اہداف کو سو فیصد نشانہ بنایا
سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایرانی میزائلوں نے اپنے اہداف کو کامیابی کے ساتھ  نشانہ بنایا ہے۔

تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر جنرل حاجی زادہ نے گذشتہ شب گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کی کمین گاہوں پر فائر کئے گئے ایرانی میزائلوں نے اپنے اہداف کو کامیابی کے ساتھ  نشانہ بنا کر تباہ کیا ہے۔

جنرل حاجی زادہ نے شام میں داعش کے ٹھکانوں کو میزائلوں کے زریعے نشانہ بنانے کے بارے میں غاصب صیہونی حکومت کی نکتہ چینی کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران سے فائر کئے گئے تمام میزائلوں نے اپنے اہداف کو بالکل درست اور کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہدف تک پہنچنے سے پہلے بعض میزائلوں کا ایک حصہ جسے انجن کہا جاتا ہے الگ ہوجاتا ہے ایرانی میزائلوں کا الگ ہونے والا انجن دراصل عراق کے بعض علاقوں میں گرا ہے لیکن اصل میزائلوں نے اپنے ہداف کو بالکل کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے جس کے ثبوت موجود ہیں۔

جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ اس سلسلے میں شام میں موجود ہمارے ڈرون طیاروں نے تصاویر بنائی ہیں جنہیں ہم نے منتشر بھی کیا ہے۔

جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ شام میں جب ایرانی میزائلوں نے داعش کے ٹھکانوں کو تباہ کیا تو اس کے 4 منٹ بعد امریکی جنگی ڈرونز نے اس علاقے پر پرواز کی جس سے ثابت ہوتا ہے ہماری کارروائی بالکل درست کارروائی تھی۔

انھوں نے کہا کہ شاید روس نے امریکہ کو بھی ایران کے میزائل حملے سے آگاہ کردیا تھا۔ ایران کے میزائل حملے میں داعش کو بہت زيادہ جانی اور مالی نقصان ہوا ہے کچھ اطلاعات ہمارے پاس موجود ہیں حملے کےمختلف پہلوؤں کے بارے میں آئندہ مزید اطلاعات بھی موصول ہوں گی۔
 
https://taghribnews.com/vdcc1iqix2bqmo8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ