تاریخ شائع کریں2017 26 April گھنٹہ 15:55
خبر کا کوڈ : 266449

افغانستان میں طالبان اور داعش کے مابین شدید جھڑپیں

داعش نے طالبان پر گھات لگا کر حملہ کیا/ 60 طالبان ہلاک اور 100 زخمی
افغانستان میں دہشتگردوں کے مابین ہونے والی خونریز جھڑپوں میں 160 سے زائد دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
افغانستان میں طالبان اور داعش کے مابین شدید جھڑپیں
افغانستان میں دہشتگردوں کے مابین ہونے والی خونریز جھڑپوں میں 160 سے زائد دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صوبہ جوزجان کے کمشنر رحمت الله ترکستانی کا کہنا ہے کہ کل رات صوبہ جوزجان کے علاقے درزاب میں داعش نے طالبان پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے بعد دہشتگرد گروہوں طالبان اور داعش کے مابین جھڑپیں شروع ہوئیں جس کے نتیجے میں 60 طالبان ہلاک اور 100 زخمی ہو گئے۔

جوزجان کے کمشنر کا کہنا ہے کہ ہونے والی خونریز جھڑپوں میں جو تا حال جاری ہے داعش کے دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے ہیں تاہم ہلاک ہونے والے داعش کے دہشتگردوں کی تعداد کے بارے میں ابھی تک کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcayinuo49niy1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ