تاریخ شائع کریں2017 22 March گھنٹہ 12:36
خبر کا کوڈ : 263408
عمران خان

دوسرے ممالک ہمیں اپنے مفادات کے لئے استعمال کرتے ہیں

پاکستان کے ہرالیکشن میں بیرونی مداخلت ہوتی ہے / الیکشن میں دو ممالک نے نواز شریف کی مالی مددکی تھی
عمران خان نے کہا ہے ہمیں اپنے مفادات کے لئے غیرممالک استعمال کرتے ہیں۔
دوسرے ممالک ہمیں اپنے مفادات کے لئے استعمال کرتے ہیں
عمران خان نے کہا ہے ہمیں اپنے مفادات کے لئے غیرممالک استعمال کرتے ہیں۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ہرالیکشن میں بیرونی مداخلت ہوتی ہے اور ہمیں مفادات کے لئے بیرونی ممالک استعمال کرتے ہیں۔

عمران خان نے دعوی کیا کہ الیکشن میں دو ممالک نے نواز شریف کی مالی مددکی تھی، ہمیں بھی مڈل ایسٹ کے ایک ملک نے مالی مددکی پیشکش کی تھی، جوہم نے قبول نہیں کی۔ تاہم عمران خان نے ان ممالک کا نام بتانے سے گریز کیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ نواز شریف پانامہ کیس میں بری نہیں ہو سکتے، نواز شریف پانامہ کیس سے نکلنے کیلئے کسی سے ڈیل کرسکتے ہیں، پانامہ کیس میں منی ٹریل نہ دینے والوں کے اثاثے منجمد ہونے چاہئیں۔ پانامہ کیس نے نواز شریف کو کمزور کر دیا۔

عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال دس ارب کی کرپشن ہوتی ہے، جس سے ملک مقروض ہو رہا ہے، غریب مزید غریب ہو رہا ہے اور ایک چھوٹا سا طبقہ امیر ہو رہا ہے۔

 
https://taghribnews.com/vdccx1qi42bqe08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ