تاریخ شائع کریں2017 21 February گھنٹہ 16:54
خبر کا کوڈ : 260870

پاکستان اور افغانستان کا کشیدگی

سرتاج عزیز سے پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زخیوال کی ملاقات
دونوں ممالک کے مابین تحفظات اورشکایات کے ازالے کے لیے سازگار ماحول کی توقع ہے:افغان سفیر
پاکستان اور افغانستان کا کشیدگی
اسلام آباد: پاکستانی وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے افغان سفیر نے ملاقات کی جس میں دونوں جانب سے کشیدگی ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زخیوال نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


ملاقات کے بعد جاری بیان میں افغان سفیر کا کہنا تھا کہ کابل سے واپسی پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور پاکستانی عسکری حکام سے ملاقاتیں ہوئیں جس میں ہم نے ایک سمت میں چلنے پر اتفاق کیا جب کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی جلد ختم ہونے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔


افغان سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین تحفظات اورشکایات کے ازالے کے لیے سازگار ماحول کی توقع ہے اور امید ہے کہ مذاکرات کے نتیجے میں دو طرفہ تناؤ کم ہو گا۔ عمر زخیوال نے افغانستان کی جانب سے پاکستان کو 85 افغان طالبانوں کی فہرست دینے کی بھی تصدیق کی۔


واضح رہے پاکستان میں جاری حالیہ دہشت گردی کی لہر جس میں 100 سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں اور ان واقعات کی ذمہ داری افغانستان میں موجود کالعدم تنظیم جماعت الحرار نے قبول کی تھی جس کے بعد پاکستان نے افغانستان سے ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا لیکن موثر جواب نہ ملنے پر پاک فوج نے افغانستان میں قائم جماعت الحرار کے کیمپوں پر کارروائی کی اور تب سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بھی کشیدہ ہوگئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdccmxqix2bqe48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ