تاریخ شائع کریں2017 11 January گھنٹہ 17:23
خبر کا کوڈ : 256717

ایرانی حج وفد فروری میں سعودی عرب کا دورہ کرے گا

ایران سے 23 فروری كو ايک وفد سعودی عرب بھيجا جارہا ہے
سعودی عرب نے آئندہ حج ميں شركت كے لئے اسلامی جمہوريہ ايران كو مدعو كيا ہے
ایرانی حج وفد فروری میں سعودی عرب کا دورہ کرے گا
يہ بات سپريم ليڈر كے نمائندے برائے امور حج و زيارات علامہ 'سيد علی قاضی عسكر' نے اپنی تازہ ترين گفتگو ميں كہی.

انہوں نے بتايا كہ سعودی عرب نے آئندہ حج ميں شركت كے لئے اسلامی جمہوريہ ايران كو مدعو كيا ہے اور ہم اس دعوت كے جواب ميں حج امور كے حوالے سے مذاكرات كے لئے 23 فروری كو ايک وفد سعودی عرب بھيج رہے ہيں.

انہوں نے مزيد كہا كہ اس دورے كا مقصد سعودی حكام كو ايرانی مؤقف سے آگاہ كرنا اور ہميں اميد ہے كہ آيندہ ہونے والی نشست سے نتيجہ خيز اقدامات كے لئے راہ ہموارہ ہو. اعلی ايرانی نمائندے كا كہنا ہے كہ تمام مسائل اور مشكلات كا خاتمہ ناگزير ہے اور جب تک شرايط ميسر نہ ہوں تو حج ميں شركت كے لئے حوالے سے قطعی جواب قبل از وقت ہوگا.

گزشتہ سال حج كے موقع پر كرين گرنے كا حادثہ، منيٰ كا ہولناک سانحہ اور نامور سعودی عالم آيت اللہ شيخ باقر النمر كی پھانسی كے بعد ايران اور سعودی عرب كے تعلقات كشيدگی كی طرف بڑھے مگر ايران نے ان مسائل كے باوجود تعلقات معمول پر لانے كی بھرپور كوششيں كيں مگر سعودی عرب نے كوئی دلچسپی كا اظہار نہيں كيا.

منی ميں پيش آنے والے اندوہناک سانحے كے دوران 464 ايرانی حاجيوں سميت تقريبا چار ہزار حاجی شہيد ہوئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdchz-niq23nmqd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ