تاریخ شائع کریں2015 3 September گھنٹہ 16:11
خبر کا کوڈ : 203843

افغانستان کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی کوشش

افغانستان کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی کوشش
حکومت پاکستان کابل اور اسلام آباد کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی غرض سے ایک وفد افغانستان بھیجے گی-
افغانستان کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی کوشش
حکومت پاکستان کابل اور اسلام آباد کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی غرض سے ایک وفد افغانستان بھیجے گی-اطلاعات کے مطابق قومی سلامتی اور خارجہ امور میں پاکستانی وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز کی سربراہی میں ایک پاکستانی سرکاری وفد جمعرات کو کابل جائے گا-

یہ وفد علاقائی اقتصادی تعاون کانفرنس برائے افغانستان، ریکا، میں شرکت کرے گا- اطلاعات کے مطابق سرتاج عزیز ریکا کانفرنس کے موقع پر افغانستان اور پاکستان کے تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے بارے میں اعلی افغان حکام سے بات چیت کریں گے-

افغانستان میں بدامنی اور مختلف افغان صوبوں میں، خاص طور سے کابل میں، حملوں کی تعداد میں اضافہ ہونے پر افغانستان کے حکام نے پاکستان پر افغانستان کی بدامنی میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے- ریکا کا چھٹا اجلاس جمعرات سے کابل میں شروع ہو رہا ہے جس میں تیس ممالک کے اعلی عہدیدار اور چالیس بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شریک ہوں گے- ریکا اجلاس ہر دو سال میں ایک بار منعقد ہوتا ہے اور پہلا ریکا اجلاس دو ہزار پانچ میں کابل میں منعقد ہوا تھا-
https://taghribnews.com/vdcjxte8tuqeyoz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ