تاریخ شائع کریں2015 7 June گھنٹہ 11:05
خبر کا کوڈ : 194033

یمنی فوج کا سعودی تیل کمپنی پر زبردست میزائل حملہ،

یمنی فوج نے سعودی عرب کی سب سے بڑی تیل کمپنی آرامکو تنصیبات پر زبردست میزائل حملہ کیا ہے-
سعودی عرب کے خام تیل کے ذخائر کا ننانوے فی صد حصہ آرامکو کمپنی کے کنٹرول میں ہے اور یہ مقدار امریکی تیل کے ذخائر سے بارہ گنا زیادہ ہے.
یمنی فوج کا سعودی تیل کمپنی پر زبردست میزائل حملہ،
اطلاعات کے مطابق یمنی فوج نے سعودی عرب کی اہم ترین تیل کمپنی آرامکو پر پانچ میزائل داغے ہیں- اس تیل کمپنی پر یمنی فوج کا یہ دوسرا حملہ ہے-سعودی عرب کے خام تیل کے ذخائر کا ننانوے فی صد حصہ آرامکو کمپنی کے کنٹرول میں ہے اور یہ مقدار امریکی تیل کے ذخائر سے بارہ گنا زیادہ ہے ادھر یمنی فوج نے جنوبی ظہران میں واقع سعودی فوجی ٹھکانوں پر توپ خانے سے بمباری کی ہے- یمنی فوج نے ہفتے کو شہر خمیس میں واقع امیر خالد بن عبدالعزیز ایئر بیس پر بھی میزائل حملہ کیا تھا- سعودی عرب کی حکومت ایف پندرہ جنگی طیارے اسی ایئر بیس میں رکھتی ہے اور کئی اہم سعودی فوجی اڈے بھی اس شہر کے اطراف میں واقع ہیں دریں اثنا یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سرحدی علاقے جیزان میں سعودی عرب کے فوجی اڈوں پر اسی میزائل داغے ہیں- سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کے ایک حملے میں چار سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ یمن کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی جھڑپوں میں دسیوں سعودی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔۔یمن کے فوجی اور سیکورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ انہوں نے اب تک ایک سو پچاس سعودی فوجیوں کو گرفتار کیا ہے واضح رہے کہ یمنی فوج نے دوماہ تک صبر کرنے کے بعد عام شہریوں پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں تقریبا" دس دن پہلے سعودی عرب کی اہم تنصیبات  کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcjtxevtuqehyz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ