تاریخ شائع کریں2015 23 June گھنٹہ 05:51
خبر کا کوڈ : 195780

میانمار اور ہندوستان:سرحدی علاقوں میں امن و امان کی بحالی پر زور

میانمار اور ہندوستان:سرحدی علاقوں میں امن و امان کی بحالی پر زور
ہندوستان کے مشیر برائے قومی سلامتی اجیت دول نے میانمار کے دورے کے موقع پر سرحدی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری لانے پر زور دیا تھا۔
میانمار اور ہندوستان:سرحدی علاقوں میں امن و امان کی بحالی پر زور
میانمار اور ہندوستان نے سرحدی علاقوں میں امن و امان کی بحالی پر زور دیا ہے۔میانمار کے مایاوادی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، فوج نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستان سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں نگرانی اور گشت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ میانمار کی فوج نے کہا ہے کہ ملک کے سرحدی علاقوں کو ہندوستان مخالف ملیشیا کی پناہ گاہوں اور ہمسایہ ممالک کے خلاف کارروائی کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یاد رہے کہ نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگا لینڈ سے وابستہ ملیشیا نے چار جون کو منی پور گاؤں کے قریب حملہ کرکے ہندوستان کے چار فوجی اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کے مشیر برائے قومی سلامتی اجیت دول نے میانمار کے دورے کے موقع پر سرحدی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری لانے پر زور دیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcjoievyuqehaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ