تاریخ شائع کریں2015 7 June گھنٹہ 10:35
خبر کا کوڈ : 194024

امریکا: ایران کی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والوں کی ڈگریوں کی تائید

گزشتہ ہفتے امریکا کے فارن میڈیکل نے ایرانی میڈیکل کالجوں کی ڈگریوں کی تائید کرنا بند کر دیا تھا.۔
امریکا کے فارن میڈیکل گریجویٹس ایجوکیشن کمیشن نے ایران کی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والوں کی ڈگریوں کی تائید نہ کرنے کے اپنے فیصلے سے پسپائی اختیار کر لی ہے۔
امریکا: ایران کی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والوں کی ڈگریوں کی تائید
انتخاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے فارن میڈیکل گریجویٹس ایجوکیشن کمیشن نے گزشتہ ہفتے ایران مخالف پابندیوں کے بہانے ایران کے میڈیکل کالجوں اور یونیورسٹیوں سے تعلیم پانے والوں کی ڈگریوں کی تائید کرنا بند کر دیا تھا۔ امریکا کے فارن میڈیکل گریجویٹس ایجوکیشن کمیشن کے اس اقدام کے خلاف وسیع پیمانے پر رد عمل ظاہر کیا گیا خاص طور پر اس بات کے پیش نظر کہ یہ اقدام ایٹمی مذاکرات کی ڈیڈ لائن قریب آنے کے موقع پر کیا گیا تھا- ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے گزشتہ ہفتے اس سلسلے میں کہا تھا کہ تعلیم کا شمار بنیادی انسانی حقوق میں ہوتا ہے اور اس کو ایک حربے کے طور پر استعمال کرنا غلط ہے۔ انھوں نے کہا تھا کہ یہ اقدام امتیازی سلوک پر مبنی ہے خاص طور پر اس بات کے پیش نظر کہ میڈیکل کے شعبے کا انسانوں کی سلامتی اور ان کی حیات کے ساتھ براہ راست تعلق ہوتا ہے۔ اس ردعمل کے بعد امریکا کے فارن میڈیکل گریجویٹس ایجوکیشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے پسپائی اختیار کرتے ہوئے ایران کی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والوں کی ڈگریوں کی تائید کرنے کا اعلان کر دیا۔
 
https://taghribnews.com/vdcj8xevxuqehyz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ