تاریخ شائع کریں2015 6 June گھنٹہ 16:40
خبر کا کوڈ : 193970

ویانا: ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ماہرین کا اجلاس ختم ہوگیا۔

سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی نے امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن سے مذاکرات کئے ہیں۔
سمجھوتے کے مسودے کی تدوین میں ایران کے خلاف عائد غیر قانونی پابندیاں ختم کئے جانے کا معاملہ سب سے اہم ہے۔
ویانا:  ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ماہرین کا اجلاس  ختم ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی نے امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن سے مذاکرات کئے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان جامع جوہری سمجھوتے کے مسودے کی تدوین کے سلسلے میں ویانا میں مذاکرات جاری ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ ہفتے کی شب ایک بار پھر سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی کے ساتھ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ ہیلگا اشمید کے درمیان مذاکرات انجام پائیں گے۔ اس سے پہلے ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی، گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کار وفود اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ ہیلگا اشمید کے درمیان جمعرات کی صبح سے ویانا کے کوبرگ ہوٹل میں مذاکرات ہوئے تھے۔ ایران کی ایٹمی ٹیم کے ایک رکن نے کہا ہے کہ یہ مذاکرات یکم جولائی تک جاری رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سمجھوتے کے مسودے کی تدوین میں جو پیشرفت حاصل ہوئی ہے اس سے لگتا ہے کہ یہ مذاکرات کسی وقفے کے بغیر یکم جولائی تک جاری رہیں گے۔ کہا جارہا ہے کہ سمجھوتے کے مسودے کی تدوین میں ایران کے خلاف عائد غیر قانونی پابندیاں ختم کئے جانے کا معاملہ سب سے اہم ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdciypazut1a332.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ