تاریخ شائع کریں2015 3 September گھنٹہ 16:08
خبر کا کوڈ : 203842

سلامتی کونسل کے اراکین کا حق ویٹو محدود کرنے پر روس کی مخالفت

سلامتی کونسل کے اراکین کا حق ویٹو محدود کرنے پر روس کی مخالفت
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ڈھانچے خاص طور پر صرف پانچ ملکوں کو حق ویٹو دیئے جانے پر، دنیا کے اکثر ملکوں کی جانب سے اعتراض کیا جاتا رہا ہے۔
سلامتی کونسل کے اراکین کا حق ویٹو محدود کرنے پر روس کی مخالفت
اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب نے ایک بار پھر سلامتی کونسل کے اراکین کی جانب سے حق ویٹو کے استعمال کو محدود کرنے کی، فرانس کی تجویز کی مخالفت کی ہے-ایتارتاس کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب ویتالی چورکین نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ سلامتی کونسل میں ویٹو کے حق کے استعمال کو محدود کرنے کی فرانس کی تجویز،رائے عامہ کو دھوکہ دینے کے لئے۔

فرانس نے دو ہزار چودہ میں ایک قرارداد کا مسودہ سلامتی کونسل کو پیش کیا تھا جس کی رو سے ، قتل عام اور جنگی جرائم کی تحقیقات جیسے معاملات میں اس کونسل کے مستقل اراکین کا حق ویٹو رضاکارانہ طور پر ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

روس کی مخالفت کی بناء پر فرانس کی یہ قرارداد منظوری نہیں ہوسکی- قابل ذکر ہے کہ بدھ کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں ویٹو کے حق کو محدود کرنے کے معاملے پر ایک بار پھر بحث کئی گئی جس کی روس کے نمائندے نے سختی کے ساتھ مخالفت کی۔

واضح رہے کہ سلامتی کونسل کے مستقل اراکین روس، امریکہ، برطانیہ، فرانس اور چین کو اس کونسل کی کسی بھی قرار داد کو ویٹو کرنے کا حق حاصل ہے- اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ڈھانچے خاص طور پر صرف پانچ ملکوں کو حق ویٹو دیئے جانے پر، دنیا کے اکثر ملکوں کی جانب سے اعتراض کیا جاتا رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdci5parrt1auv2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ