تاریخ شائع کریں2015 22 June گھنٹہ 02:49
خبر کا کوڈ : 195634

چین اور پاکستان:ایٹمی پاور پلانٹ کی تعمیر کا معاہدہ

چین اور پاکستان:ایٹمی پاور پلانٹ کی تعمیر کا معاہدہ
پاکستان نے چین کے ساتھ ایٹمی بجلی گھر کے دو ری ایکٹروں کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں-
چین اور پاکستان:ایٹمی پاور پلانٹ کی تعمیر کا معاہدہ
چین اور پاکستان کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے مطابق ایک چینی کمپنی کراچی کے نزدیک ساحلی علاقے میں دو ایٹمی ری ایکٹر تعمیر کرے گی- دونوں ری ایکٹر ایک ایک ہزار میگاواٹ سے زیادہ بجلی پیدا کرسکیں گے- رپورٹ کے مطابق ان دونوں ری ایکٹروں کی تعمیر کا کام دوہزار نو سے پہلے شروع ہوگیا تھا لیکن ماحولیات پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں پیدا ہونے والے خدشات کی بنا پر دو ہزار نو میں تعمیر کا کام روک دیا گیا تھا- قابل ذکر ہے کہ صوبہ سندھ کے ماحولیات کے تحفظ کے ادارے سیپا نے ان دونوں ری ایکٹروں کی تعمیر کا ضروری اجازت نامہ جاری کردیا ہے- کینپ بجلی گھر کا پہلا پلانٹ انیس سو بہتر میں ایک کینیڈین کمپنی کے توسط سے تعمیر ہوا تھا جو اس وقت تقریبا ایک سو چالیس میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے-
https://taghribnews.com/vdchxmnzk23nw-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ