تاریخ شائع کریں2015 23 June گھنٹہ 05:39
خبر کا کوڈ : 195779

بحریہ پوری طاقت کے ساتھ ایران کے مقدس نظام کا دفاع کر رہی ہے-

بحریہ پوری طاقت کے ساتھ ایران کے مقدس نظام کا دفاع کر رہی ہے-ایڈمرل سیاری
بحریہ سمندری دہشت گردی کے مقابلے اور سمندری راستوں کے تحفظ کے علاوہ پوری طاقت کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کے مفادات کا دفاع کر رہی ہے-ایڈمرل سیاری
بحریہ پوری طاقت کے ساتھ  ایران کے مقدس نظام کا دفاع کر رہی ہے-
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ بحریہ سمندری دہشت گردی کے مقابلے اور سمندری راستوں کے تحفظ کے علاوہ پوری طاقت کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کے مفادات کا دفاع کر رہی ہے-اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے بندر عباس میں پیر کے دن ایران کے بحری بیڑے چونتیس کے استقبال اور بحری بیڑے پینتیس کو روانہ کرنے کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ پوری طاقت کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کے مفادات کا دفاع کر رہی ہے- ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے مزید کہا کہ بہت سے ممالک کا یہ خیال تھا کہ خطے کی صورت حال کے پیش نظر ایران اس علاقے سے نکل جائے گا لیکن ہماری بحریہ پوری طاقت کے ساتھ اس علاقے میں موجود ہے اور اس نے سمندری راستوں کا تحفظ کرنے کی پوری کوشش کی اور سمندری دہشت گردی کا مقابلہ کیا- ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے موجودہ حالات میں آزاد سمندر میں ایرانی بحری بیڑے کی تاریخی موجودگی کو ایران کی بحریہ کے لئے باعث فخر قرار دیا اور کہا کہ ایران کے خلاف بد زبانی کرنے والوں کو دندان شکن جواب دیا گیا ہے- انھوں نے ایرانی بحری بیڑے کی موجودگی کا مقصد بحریہ کی توانائی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ علاقے کے ملکوں کو امن و دوستی کا پیغام دینا قرار دیا-
https://taghribnews.com/vdchqmnzw23nwqd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ