تاریخ شائع کریں2015 4 September گھنٹہ 11:48
خبر کا کوڈ : 203887

صیہونی لابی کی ایرانوفوبیا پالیسی ناکام ہوگئی ہے۔جواد ظریف

صیہونی لابی کی ایرانوفوبیا پالیسی ناکام ہوگئی ہے۔جواد ظریف
صیہونی لابی کی انتھک کوششوں کے باوجود ، صیہونی لابی کی ایرانو فوبیا کی پالیسی اب بے کار ہو چکی ہے- محمد جواد ظریف
صیہونی لابی کی ایرانوفوبیا پالیسی ناکام ہوگئی ہے۔جواد ظریف
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ صیہونی لابی کی ایرانوفوبیا پالیسی ناکام ہوگئی ہے۔ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے الجزائر میں دو روز قبل المیادین ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی کانگریس میں جامع مشترکہ ایکشن پلان کو منظور ہونے سے روکنے کے لئے صیہونی لابی کی انتھک کوششوں کے باوجود ، صیہونی لابی کی ایرانو فوبیا کی پالیسی اب بے کار ہو چکی ہے-
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس حالت میں امریکی پالیسیوں پر صیہونی لابی کی تاثیر ایک غیر منطقی تاثیر ہے تاہم ہمیں امید ہے کہ وہ لوگ( امریکی سینٹرز) ایک منطقی اور معقول فیصلہ کریں گے۔ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دنیا پر ثابت کر دیا ہے کہ وہ( جوہری معاملے میں) ایک معقول راہ حل کے حصول کی کوشش کر رہا ہے-
محمد جواد ظریف نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کسی خاص جغرافیائی سرحدوں تک محدود نہیں رہی ہے۔ انہوں کہا کہ دہشت گردی کے وجود میں آنے کی وجوہات مشترک ہیں اور اس کے مقابلے کے لئے ایک مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے ،اس سلسلے میں صرف فوجی اسٹریٹیجی پر اکتفا نہیں کرنا چاہئے-
ایران کے وزیر خارجہ نے شام میں عبوری سیاسی دور کے لیے ماحول فراہم کرنے اور بشار اسد کو کنارے لگانے کے بارے میں ایران، روس، امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ایک خفیہ معاہدہ طے پا جانے کے دعؤوں کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور روس اس بات پر پوری طرح متفق ہیں کہ شام کے مستقبل کے سلسلے میں شامی قوم کے فیصلے پر اعتماد کی ضرورت ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ تہران سجمھتا ہے کہ شامی عوام کے بارے میں ان کے بجائے کسی دوسرے کو فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہے-
https://taghribnews.com/vdch6xniq23nv6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ