تاریخ شائع کریں2015 7 June گھنٹہ 22:27
خبر کا کوڈ : 194086

افغانستان :میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے بہیمانہ قتل عام کی مذمت

افغانستان کی وزارت خارجہ نے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے بہیمانہ قتل عام کی مذمت کی ہے-
کابل حکومت ان اقدامات کو غیر انسانی نیز اقدار اور انسانی حقوق کے معیارات کے منافی سمجھتی ہے-افغانستان
افغانستان :میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے بہیمانہ قتل عام کی مذمت
 
ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت خارجہ نے اتوار کے دن ایک بیان میں کہا ہے کہ کابل حکومت میانمار کے مسلمانوں پر کئے جانے والے تشدد اور نہتے انسانوں کے قتل عام اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کرتی ہے- بیان میں مزید آیا ہے کہ کابل حکومت ان اقدامات کو غیر انسانی نیز اقدار اور انسانی حقوق کے معیارات کے منافی سمجھتی ہے- افغانستان کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور دنیا بھر کے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میانمار میں ہونے والے مظالم کے خاتمے کی کوشش کریں- واضح رہے کہ حالیہ برسوں کے دوران میانمار کے انتہا پسند بدھسٹوں نے روہنگیا مسلمانوں کا وسیع پیمانے پر قتل عام کیا ہے-
https://taghribnews.com/vdch6knz-23nwvd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ