تاریخ شائع کریں2015 3 September گھنٹہ 16:32
خبر کا کوڈ : 203849

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی امریکہ میں مقیم ایرانیوں سے ملاقات

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی امریکہ میں مقیم ایرانیوں سے ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بیرون ممالک مقیم ایرانیوں کو ایران کے لئے انسانی سرمایہ قرار دیا ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی امریکہ میں مقیم ایرانیوں سے ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بیرون ممالک مقیم ایرانیوں کو ایران کے لئے انسانی سرمایہ قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے بدھ کے دن نیویارک میں مقیم ایرانی شہریوں سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے بیرون ملک مقیم ایرانیوں کی حمایت کو ایرانی وزارت خارجہ کا فرض قرار دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے معاہدے کی وجہ سے ایران اور یورپ کے تعلقات میں ایک نیا باب کھلا ہے کہا کہ مجموعی طور پر یہ معاہدہ ایران کے قومی مفادات کے حق میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس میں بعض نقائص پائے جاتے ہیں لیکن یہ چیز مثبت سمجھی جاتی ہے کہ یورپ کو ایران کے ایٹمی حقوق تسلیم کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے نیویارک میں بدھ کے دن صیہونیت مخالف امریکی یہودیوں سے بھی الگ سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے اس موقع پر یہودیت کی تعلیمات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہودیت کی بنیاد خدا تعالی کی عبادت پر استوار ہے، قرآن کریم میں بھی حضرت موسی (ع ) کو آسمانی کتاب کا حامل پیغمبر قرار دیا گیا ہے اور تمام مسلمان ان کو احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

ڈاکٹر علی لاریجانی نے مزید کہا کہ عالمی صیہونزم، یہودیت کو بگاڑنے اور بظاہر مسلمان نظر آنے والے انتہاپسند اور دہشت گرد گروہ مشرق وسطی کے علاقے میں اپنے گھناونے اقدامات کے ذریعے اسلام کا چہرہ مسخ کرکے پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امریکہ کی صیہونیت مخالف یہودی کمیونٹی کے سربراہ خاخام موشے داوبک نے بھی اس ملاقات میں صیہونزم کو خاص اہداف کی حامل ایک سیاسی تحریک قرار دیا اور کہا کہ حقیقی یہودیت کا صیہونزم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہودیت کی تاریخ تین ہزار برسوں پر محیط ہے لیکن صیہونزم کو صرف ایک سو پچاس سال قبل اور ایک سازش کے تحت وجود میں لایا گیا۔
https://taghribnews.com/vdcfjmd01w6dxca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ