تاریخ شائع کریں2015 7 June گھنٹہ 22:19
خبر کا کوڈ : 194084

رفح گذرگاہ میں سات فلسطینی شہید

مصر سے متصل غزہ پٹی کی سرحد پر واقع رفح کے علاقے میں ہونے والے دھماکے میں سات فلسطینی شہید ہوگئے-
مصر کی سرحدی سیکورٹی اہلکاروں نے رفح میں ایک بڑی سرنگ کو یہ دعوی کرتے ہوئے دھماکے سے اڑا دیا کہ یہ سرنگ ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے لئے بنائی گئی ہے-
رفح گذرگاہ میں سات فلسطینی شہید
 
اسکائی نیوز کے مطابق مصر کی سرحدی سیکورٹی اہلکاروں نے رفح میں ایک بڑی سرنگ کو یہ دعوی کرتے ہوئے دھماکے سے اڑا دیا کہ یہ سرنگ ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے لئے بنائی گئی ہے- اس دھماکے کے نتیجے میں سات فلسطینی شہید اور متعد دیگر زخمی ہوگئے۔ اس سے قبل فلسطینی حکام نے کہا تھا کہ مصر کی حکومت، رفح میں سرنگوں کا پتہ لگا کر ان کو تباہ کرکے صیہونی حکومت کی طرح غزہ کے محاصرے کو مزید تنگ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت دو ہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ جاری رکھے ہوئے ہے جس کی وجہ سے فلسطینی مسلمان، مصر سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں سرنگیں کھودنے پر مجبور ہوگئے ہیں تاکہ اپنی روز مرہ ضروریات کو پورا کرسکیں لیکن ان کی یہ تدبیر بھی کارگر ثابت نہیں ہو سکی ہے کیونکہ ان سرنگوں کو صیہونی حکومت کے جنگی طیارے اور مصری فوجیں پتہ لگا کر تباہ کر دیتی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfcjdyjw6d1xa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ