تاریخ شائع کریں2015 5 September گھنٹہ 01:49
خبر کا کوڈ : 203938

سری لنکا میں نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا.

سری لنکا میں نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا.
سری لنکا میں نئی کابینہ نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں نئی کابینہ نے جمعے کے دن حلف اٹھایا ۔
سری لنکا میں نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا.
سری لنکا میں نئی کابینہ نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں نئی کابینہ نے جمعے کے دن حلف اٹھایا ۔ اس کابینہ میں تینتالیس وزرا شامل ہیں جن میں سے بیالیس وزرا نے جمعے کے دن حلف اٹھایا اور باضابطہ طور پر اپنا کام شروع کر دیا۔ سری لنکا کے وزیر خارجہ منگالا سامارا ویرا اس سے قبل حلف اٹھا چکے تھے۔ یونائیٹڈ نیشنل پارٹی کے سربراہ رانیل وکرمے سنگھے نے بھی اکیس اگست دو ہزار پندرہ کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ واضح رہے کہ سترہ اگست کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں وکرمے سنگھے کی یونائیٹڈ نیشنل پارٹی نے پارلیمان کی دو سو پچیس نشستوں میں سے ایک سو چھ نشستیں حاصل کیں جبکہ مہندا راجا پکسے کی جماعت صرف پچانوے نشستیں حاصل کر سکی۔ اس کے بعد یونائیٹڈ نیشنل پارٹی اور سری لنکا فریڈم پارٹی کے درمیان متحدہ قومی حکومت تشکیل دینے کے بارے میں اتفاق رائے ہوا۔
https://taghribnews.com/vdcexx8wvjh87oi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ