تاریخ شائع کریں2015 3 September گھنٹہ 15:57
خبر کا کوڈ : 203839

داعش;عراق میں اپنے سو سے زیادہ افراد کو ہلاک کر دیا

داعش;عراق میں اپنے سو سے زیادہ افراد کو ہلاک کر دیا
داعش گروہ نے اپنے سربراہ ابوبکر البغدادی کے خلاف بغاوت کے الزام میں اپنے ایک سو بارہ افراد کو ہلاک کر دیا ہے-
داعش;عراق میں اپنے سو سے زیادہ افراد کو ہلاک کر دیا
دہشت گرد گروہ داعش نے شمالی عراق میں اپنے سو سے زیادہ افراد کو ہلاک کر دیا ہے-اطلاعات کے مطابق کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے شعبہ اطلاعات کے انچارج سعید مموزینی نے بدھ کے روز کہا کہ داعش گروہ نے اپنے سربراہ ابوبکر البغدادی کے خلاف بغاوت کے الزام میں اپنے ایک سو بارہ افراد کو ہلاک کر دیا ہے- موصل کے جنوب میں ایک جیل میں ہلاک کئے گئے ان افراد میں گروہ کے اٹھارہ سرکردہ افراد بھی شامل ہیں-

مموزینی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ داعش نے دو روز قبل موصل کے مشرقی علاقے شمسیات میں اپنے پانچ افراد کو گرفتار کیا تھا، کہا کہ گرفتار شدگان کی طرف سے ابوبکر البغدادی کے خلاف کارروائی کا اعتراف کئے جانے کے بعد تمام ایک سو بارہ افراد گرفتار کر لئے گئے اور ان کی کارروائی بھی کامیاب نہ ہو سکی-

گرفتار ہونے والے افراد نے بغاوت کا مقصد البغدادی سے علیحدگی اور داعش کے خلاف اعلان جنگ بتایا- ادھر عراقی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ داعش گروہ کے دہشت گردوں نے عراق کے مغربی صوبے الانبار کے علاقے الرطبہ میں دو سو افراد کو اغوا کرکے ان میں سے دس افراد کو قتل کر دیا ہے- داعش گروہ نے کچھ دن پہلے بھی پندرہ دیگر دہشت گردوں کو عراق کے علاقے سنجار میں لڑائی سے بھاگنے کے الزام میں داعش کے بعض عناصر کے سامنے بچوں کے ہاتھوں قتل کروا دیا تھا- ان بچوں کو داعش دہشت گردانہ کارروائیوں کی تربیت دے رہا ہے-
https://taghribnews.com/vdcexx8wojh87vi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ